ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی عمارت کو فی الفور مکمل کیا جائے ، کمشنر مالاکنڈ کی ہدایت

لله

بدھ 15 نومبر 2017 19:29

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)کمشنر مالاکنڈ سید ظہیر الاسلام نے ہدایت کی ہے کہ ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتال بٹ خیلہ کی زیر تعمیر عمارت کو فی الفور مکمل کیا جا ئے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ یہ ہدایات اُنہوں نے بٹ خیلہ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کے معائنہ کے دوران دیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی ۔

اے اے سی ، اے سی بٹ خیلہ ، ڈی ایچ او اور ایم ایس واحد گل بھی موجود تھے۔کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا ۔ کہ ہسپتال کے ابتدائی خر چ کا تخمینہ 531 ملین روپے لگایا گیا تھا۔ جو اب بڑ ھ کر 750 ملین روپے ہوگیا ہے۔ ہسپتال کی تعمیر کا تقریباًً 80 فی صد کام مکمل ہوچکاہے۔ جس میں گراونڈ ، پہلی چھت اور دوسری چھت پر چار وارڈ تعمیر کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ آخری چھت پر سات وارڈ تعمیر ہونگے ۔

جن میں مجموعی طور پر 351 بیڈز کی گنجائش ہوگی اور مریضوں کو تمام جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی۔کمشنر نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے تعمیر اتی کا م کو 15 مارچ تک مکمل کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکو اس کے افتتاح کی دعوت دی جاسکے ۔قبل ازیں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر دفتر بٹ خیلہ میں فیتہ کاٹ کر سیٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

جس میں عوام کو ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈومیسائل ، ڈرائیونگ لائیسنس، برتھ سرٹیفیکیٹ کے اجراء کی سہولیات آسانی سے دستیاب ہوگی ۔ لیویز کے ایک چاق و چوبند دستے نے اُنہیں سلامی پیش کی۔بعد ازاں کمشنر مالاکنڈ نے مالاکنڈ لیویز فورس کے ہیڈ کوارٹر میں نئے ترقی پانے والے صوبیدار ، نائب صوبیدار ، حولدار اور دوسرے جوانوں کو بیج لگانے کی تقریب میںبحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر ضلعی حکام کے علاوہ ایم این اے جُنید اکبر اور ایم پی اے سید محمد علی شاہ بھی موجود تھے ۔ کمشنر اور ایم این اے نے ترقی پانے والے صوبیداروں اور ڈی سی او ، ایم پی اے نے نائب صوبیداروں اور اے سی نے حولداروں کو بیج لگائے ۔ اور اُنہیں مبارک باد پیش کی۔ایم پی اے سید محمد علی شاہ نے اس موقع پر لیویز فورس کے لئے 20 لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔