خطرناک بیماریوں کے باعث بھارت کی مونگ پھلی کی درآمد پرپابندی عائد

بدھ 15 نومبر 2017 19:19

خطرناک بیماریوں کے باعث بھارت کی مونگ پھلی کی درآمد پرپابندی عائد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) خطرناک بیماریوں کے باعث بھارت کی مونگ پھلی کی درآمد پرپابندی عائد کردی ہے افغانستان کے ر استے بھارتی مونگ پھلی ،غیر ملکی سیب کی پشاور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسٹم حکام کو مزید انتظامات کرنے کی ہدایات کی ہے کسٹم کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر ملکی سیب کی اسمگلنگ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں پاک افغان بارڈر کے راستے ہو رہی ہے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے خطرناک بیماریوں کے باعث بھارت سے درآمد ہونے والی مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے اوراس سلسلے میں کسٹم حکام کو باقاعدہ طورپر آگاہ کردیاہے پشاور میں پاڑہ چنار ، سکھر ، اٹک ، پنجاب کے مونگ پھلی 180روپے سے 300روپے میں فی کلو فروخت ہو رہی ہے بھارتی مونگ پھلی پاکستانی مونگ پھلی سے سستی ہونے کی وجہ سے درآمد کی جا رہی ہے تاہم بھارتی مونگ پھلی کے چھلکے میں بیماری کی نشاندہی ہونے پر ا س کی درآمد روک دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :