چین، ٹریفک حادثہ میں18 افراد ہلاک اور 19 زخمی

بدھ 15 نومبر 2017 19:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) چین کے صوبہ انہوئی میں ٹریفک حادثہ کے باعث 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئیٍ، مقامی پولیس کے مطابق صوبہ انہوئی میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب شہر نویونگ کی شاہراہ پر تین سے چار کلومیٹر تک پھیلی ٹریفک جام کے نتیجے میں ایک ہی لائن میں کھڑی تیس سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

جس کو نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 9 کی حالت نازک ہے۔ جبکہ حادثے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جس سے کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ریسکیو کارروائی کے سلسلے میں 20 سے زائد آگ بجھانے والے ٹرک جائے حادثہ پر کارروائی میں مصروف ہیں۔ جبکہ حادثہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔