سوات، جنگلوں میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر آگ لگ گئی قیمتی درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

بدھ 15 نومبر 2017 19:17

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) کالام کے علاقوں اوشو اور آنکر کے جنگلوں میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر آگ لگ گئی ،آگ کی وجہ سے کئی سال پرانی دیار کی قیمتی درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،اے سی بحرین اور انتظامیہ جنگلوں میں لگی آگ سے بے خبر نکلے ،تفصیلات کے مطابق کالام کے علاقوں اوشواور آنکر کے جنگلوںمیں گزشتہ رات سے آگ لگ گئی ہے جو مسلسل پھیل رہی ہے زرائع کے مطابق بروقت امدادی کاروائی او ر آگ کو بجھانے کاکام شروع نہ کرنے کی وجہ سے جنگلوںمیں موجود کئی سال پرانی دیار کی قیمتی درخت جل گئے ہیں آگ لگنے کے واقعہ کے بارے جبکہ تحصیل بحرین کے اے سی مجیب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا تاحال اس بارے ہمیں کسی کے طرف سے اطلاع نہیں ملی ہے اور اب جاکے میں کسی سے رابطہ کرتاہو ں واضح رہے کہ کالام کے جنگلوںمیںآگ گزشتہ رات سے لگی ہے اورمقامی انتظامیہ کی اس آ گ سے لاعلمی اُن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :