چین رواں ہفتے نمائندہ خصوصی شمالی کوریا بھیجے گا

بدھ 15 نومبر 2017 19:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاپیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں کے خطرے کے خلاف حمایت حاصل کرنے کیلئے ایشیاء کادورہ مکمل کرنے کے بعدچین اسی ہفتے نمائندہ خصوصی شمالی کوریا بھیجے گا،یہ بات سرکاری میڈیانے بدھ کوبتائی۔

(جاری ہے)

صدرشی جن پنگ کے خصوصی نمائندے کاجمعہ کادورہ ممکنہ طورپرنیوکلیئرکشمکش حل کرانے کیلئے ایک سفارتی قدم ہوسکتاہے ۔

اگرچہ سرکاری خبررساں ایجنسی کا صرف اتناکہاہے کہ وہ گزشتہ ماہ ہونے والے چینی کمیونسٹ پارٹی کانگریس پربات چیت کریگا۔جب بیجنگ مشن کے لئے تیارہوگیاہے توپیانگ یانگ نے ٹرمپ کے ساتھ اپنی لفظی جنگ جاری رکھی ہے ۔برسراقتدارجماعت کے اخبارنے یہ کہاہے کہ شمالی کوریاکے راہنماکی توہین کرنے پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ سزائے موت کے لائق ہیں۔

متعلقہ عنوان :