امریکی ملکیتی تانبے اورسونے کی کان کے قریب انڈونیشیائی پولیس اہلکارکوگولی مارکرہلاک اوردوسرے کو زخمی کردیاگیا

بدھ 15 نومبر 2017 19:14

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) امریکہ کی ملکیت میں تانبے اورسونے کی ایک بڑے کان کے قریب بدھ کوایک انڈونیشی پولیس اہلکارکوگولی مارکرہلاک اوردوسرے کوشدیدزخمی کردیاگیا،یہ بات حکام نے بتائی،یہ شورش زدہ صوبے پاپوامیں فائرنگ کاتازہ ترین واقعہ ہے ۔قتل کاواقعہ ایک ایسے وقت میں پیش اایاجب دنیاکے برے کانوں میں سے ایک فری پورٹ ملک موران کے قریب پولیس اورمسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان کشمکش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین اس چیزکیلئے ایک دوسرے پرالزام عائدکرتے ہیں جسے پولیس نے ایک یرغمال بحران قراردیاہے ۔مقامی حکام نے کہاہے کہ بدھ کوعلی الصبح بڑے گراسبرگ کان کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے پولیس کی ایک گشتی ٹیم پرفائرنگ کھول دی ۔اس سے قبل یہ رپورٹس آئی تھیں کہ فری پورٹ کے ایک ملازم کومنگل کوران میں گولی ماری گئی ہے ۔ پولیس ترجمان نے غیر ملکی خبررساںادارے کو بتایا کہ فجرسے کچھ دیرپہلے مسلح افرادنے گشتی پولیس اہلکاروں پرپیچھے سے فائرنگ شروع کردی ہے ۔اس وقت بہت زیادہ اندھیراتھااس لئے ہم نہیں دیکھ سکے کہ حملہ آورکون تھے ،۔

متعلقہ عنوان :