روسی اراکین پارلیمنٹ نے غیرملکی میڈیااداروں کو’’غیرملکی ایجنسی‘‘کی فہرست میں رکھنے کے قانون کی حمایت کردیا

بدھ 15 نومبر 2017 19:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) روسی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کوایک نئے قانون کی حمایت کی ہے ،جس کے تحت غیرملکی میڈیااداروں کو’’غیرملکی ایجنسی‘‘کی فہرست میں رکھاجائیگا،یہ امریکہ کریملن نوازٹی وی چینل آرٹی پردباؤڈالنے کے جواب میں کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

روسی اراکین پارلیمنٹ نے اہم ترامیم کی حمایت کی ہے ،جس کے تحت بیرون ملک سے مالی امدادحاصل کرنے والے میڈیااداروں کو’’غیرملکی ایجنسی‘‘کی فہرست میں رکھاجائیگا،یہ رپورٹ خبررساں ایجنسی آرآئی اے نے دی ہے ۔یہ قانون ماضی میں صرف این جی اوزکے لئے استعمال کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :