میانمرکے خلاف روہنگیابحران پرپابندیاں عائدکرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،امریکی وزیر خارجہ

بدھ 15 نومبر 2017 19:14

نیپئیڈاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے بدھ کے روزکہاہے کہ میانمرکے خلاف روہنگیابحران کے معاملے پرپابندیاں عائدکرنے کی اس وقت کوئی تجویززیرغورنہیں ہے ،انہوںنے یہ بات ملک کے فوجی وسویلین رہنماؤں کے درمیان ایک اجلاس کے بعدکہی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن کے اعلیٰ سفارتکارنے دارالحکومت نیپئیڈاؤمیں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ اس وقت پابندیوں بارے کوئی مشورہ نہیں ہورہا۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہم میانمرکوکامیاب دیکھناچاہتے ہیں ،میں نے مشکل وقت دیکھاہے کہ پابندیاں کس طرح سے اس بحران کوحل کرنے میں مدددے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :