اسرائیلی فوج نے فلسطینی کاگھرتباہ کرد یا

بدھ 15 نومبر 2017 19:14

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) اسرائیلی فوج نے بدھ کے روزایک فلسطینی کاگھرتباہ کردیاہے ،جس نے مبینہ طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک صیہونی آبادی کے داخلی مقام پرتین اسرائیلیوں کوہلاک کردیاتھا،یہ بات فوج نے کہی ہے ۔فوج کی خاتون ترجمان نے کہاکہ یروشلم کے شمالی گاؤں بیت سریک میں اپارٹمنٹ کوبغیرکسی واقعے کے رونماہوئے تباہ کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

37سالہ نیمرالجمال کو26ستمبرکوگولی مارکرہلاک کردیاگیاتھا،جب اس نے دواسرائیلی محافظوں اورایک بارڈرپولیس آفیسرکووسطی مغربی کنارے میں ہارآدارصیہونی آبادی کے باہرہلاک کردیاتھا۔اس کے چچاعیسی نے فرانسیسی خبررساںادارے کوبتایاکہ فوج علی الصبح 1:30منٹ پرپہنچی انہوںنے مطالبہ کیاکہ ہم گھرخالی کریں اورپھراسے دھماکے سے اڑادیا،اب وہاں صرف سیمنٹ کے بلاک دیکھے جاسکتے ہیں ۔اسرائیل نے 1967ء کی چھ روزہ جنگ میں مغربی کنارے اورمشرقی یروشلم پرقبضہ جمالیاتھا،عالمی برادری نے اس اقدام کوکبھی تسلیم نہیں کیاہے ،اس کی جانب سے تعمیرکی گئی آبادیوں کوعالمی قانون کے مطابق غیرقانونی تصورکیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :