بوئنگ کا خلیجی ائیرلائن فلائی دوبئی کی جانب سے 225میڈیم ہال 737میکس ائیرکرافٹ کا آرڈر ملنے کا اعلان

بدھ 15 نومبر 2017 19:14

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)بوئنگ نے بدھ کے روزخلیجی ائیرلائن فلائی دوبئی کی جانب سے 225میڈیم ہال 737میکس ائیرکرافٹ کے آرڈرکااعلان کیاہے ،جس کی لاگت ستائیس ارب ڈالربتائی گئی ہے اوراسے مشرق وسطیٰ بیڑے کی طرف سے سب سے بڑاسنگل ایزل جیٹ آرڈرقراردیتے ہوئے سراہاہے ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان دوبئی ائیرشوکے دوران کیاگیاہے ،جوکہ ائیربس کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے آرڈرکے اعلان کے بعدکیاگیاہے ،جس کے مطابق وہ 430میڈیم ہال اے 20طیاروں کی ایک امریکی سرمایہ کار کمپنی انڈیگو پارٹنرزکوفروخت کریگا،جس پر49.5ارب ڈالر42ارب لاگت آئے گی۔

حریف امریکی اوریورپین طیارہ سازکمپنیاں درمیانی مارکیٹ کے لئے سخت لڑائی لڑرہی ہیں جوکہ حجم کے اعتبارسے سب سے بڑی مارکیٹ ہے ،دونوں اپنے بہترین فروخت ہونے والے ماڈلزکے ری انجن ورژنزکی پیشکش کررہی ہیں جوکہ تیل کی پیداوارمیں پندرہ فیصدکمی کے حامل ہیں۔