روہنگیا بحران پرخاموش نہیں رہی، چاہتی تھی کشیدگی کوہوانہ ملے ،آنگ سان سوچی

بدھ 15 نومبر 2017 19:13

روہنگیا بحران پرخاموش نہیں رہی، چاہتی تھی کشیدگی کوہوانہ ملے ،آنگ ..
نیپیئڈاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)میانمرکی ڈی فیکٹورہنماآنگ سانگ سوچی نے بدھ کے روزان الزامات کی تردیدکردی ہے کہ وہ روہنگیابحران پرخاموش رہی ہیں اورکہاکہ انہوںنے اس اندازمیں بات کرنے پرتوجہ مرکوزرکھی ہے کہ کشیدگی کوہوانہ ملے ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت نیپیئڈاؤمیں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں خاموش نہیں رہی ہوں ،لوگ کااس کاکیامطلب لیتے ہیں یہ میرے لئے دلچسپی کاامرنہیں ہے ۔میرے کہنے کامطلب یہ ہے کہ جوکچھ بولاجائے وہ درست ہوناچاہئے ناکہ لوگوں کوایک دوسرے کے خلاف بڑھکایاجائے۔