آرمی چیف کا اقدام غداری کے مترادف ہے ، زمبابوے کی حکمران جماعت کا الزام

بدھ 15 نومبر 2017 19:13

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) زمبابوے کی حکمران جماعت نے آرمی چیف پرغداری کے مترادف کام کرنے کاالزام عائدکیاہے ،جیساکہ انہوںنے نائب صدرکی برطرف کے معاملے پرصدررابرٹ موگابے کوچیلنج کیاہے ،جوکہ ملک میں بدترین عدم استحکام کی تازہ ترین علامت ہے ۔زانوپی ایف پارٹی نے جنرل کونسٹانٹینوشیوینگاکوتنقیدکانشانہ بنایاہے ،جنہوںنے موگابے پرزوردیاہے ہے کہ وہ نائب صدرایمرسن منان گاواجنہیں گزشتہ ہفتے برطرف کیاگیاتھا،سمیت سینئرپارٹی رہنماؤں کوہٹانے کاعمل روک دیں۔

ایک بیان میں پارٹی ترجمان نے کہاکہ شی وینگاکامؤقف واضح طورپرقومی امن میں خلل ڈالناتھااورانہوںنے اپنی طرف سے بغاوت کے مترادف اقدام کیاہے ،کیونکہ اس کامقصدپراکساناتھا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزدارالحکومت ہرارے میں بڑی تعدادمیں ٹینکوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی ،جس پرشہریوں کوتشویش لاحق ہوگئی ،جیساکہ شیونگانے ممکنہ طورپرفوجی مداخلت سے متعلق خبردارکیاتھا۔شیونگانے پیرکے روزپریس کانفرنس میں کہاکہ جب ہمارے انقلاب کے تحفظ کامعاملہ آتاہے توفوج آگے بڑھنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگی۔فوجی قافلوں کیلئے وجوہات فوری طورپرواضح نہیں ہوسکی ہیں لیکن گاڑیاں معمول کی گشت پرہوسکتی ہیں ،فوجی ترجمان سے تبصرے کیلئے رابطہ نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :