چینی لیجنڈلین ڈان بیڈمنٹن میں چائنہ اوپن کے پہلے راؤنڈسے باہر

بدھ 15 نومبر 2017 19:13

چینی لیجنڈلین ڈان بیڈمنٹن میں چائنہ اوپن کے پہلے راؤنڈسے باہر
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)چینی لیجنڈلین ڈان انڈونیشیاکے عالمی نمبرسترہ جوناٹن کرسٹی کے ہاتھوں حیران کن شکست کے بعدبدھ کے روز بیڈمنٹن میں چائنہ اوپن کے پہلے راؤنڈسے باہرہوگئے ۔

(جاری ہے)

34سالہ لین جنہیں بہترین بیڈمنٹن کھلاڑی کے طورپرعزت کامقام حاصل ہے ،کو21-19,21-16سے شکست کے بعدان قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگاکہ وہ بیڈمنٹن سے علیحدگی اختیارکرسکتے ہیں جیساکہ وہ اپنے شاندارکیرئیرکے اختتام کوپہنچ رہے ہیں۔

تیسرے سیڈلین 42منٹ کے میچ میں کرسٹی کے خلاف کبھی بھی فارم میں نظرنہیں آئے اورانہیں چینی شہرفیوژومیں حیران کن شکست کاسامناکرناپڑا۔20سالہ کرسٹی دوسرے مرحلے میں ہانگ کانگ کے آنگس نیگ کاسامناکریں گے ۔لین کے حریف ملائیشیاکے لی چونگ وائی نے تائیوان کے حسوجن ہاؤکو21-5,21-7سے آسانی سے مات دیدی۔