فٹ بال، آسکرگارسیافرانسیسی فرسٹ ڈویژن ٹیم سینٹ ایٹینی کے کوچ کے عہدے سے سبکدوش

بدھ 15 نومبر 2017 19:13

فٹ بال، آسکرگارسیافرانسیسی فرسٹ ڈویژن ٹیم سینٹ ایٹینی کے کوچ کے عہدے ..
سینٹ ایٹینی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)آسکرگارسیافرانسیسی فرسٹ ڈویژن ٹیم سینٹ ایٹینی کے کوچ کے عہدے سے پانچ ماہ بعد سبکدوش ہوگئے ہیں ،یہ بات فٹ کلب نے بدھ کے روزکہی ہے ۔ہسپانوی کوچ نے سینٹ ایٹینی کوسیزن کامضبوط آغازفراہم کرنے میں مدددی لیکن وہ آخری سات میچزمیں سے صرف ایک میچ جیت سکے ہیں اورپانچ نومبرکولیون کے خلاف مقامی ڈربی میں 5-0سے شکست کھاگئے تھے۔

(جاری ہے)

44سالہ سابق بارسلوناکے کھلاڑی گارسیانے کرسٹوف گالٹیئرکی جگہ ریڈبل سالزبرگ سے فرانسیسی کلب میں شمولیت اختیارکی تھی لیکن رپورٹس میں کہاگیاہے کہ وہ فرانسیسی فٹبال کے سوئے ہوئے کلبوں کوجس اندازسے چلایاجارہاہے اس سے ناخوش تھے ۔ایل اکیوپے سپورٹس روزنامہ کے مطابق گارسیاکے نائب الین رویرااورکلب کے سابق کپتان جولین سیبل اس وقت یوتھ اکیڈمی کے سربراہ ہیں ،ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کلب متبادل کی طرف دیکھ رہاہے ۔سینٹ ایٹینی نے فرنچ لیگ10مرتبہ جیت رکھی ہے اور1970کی دھائی میں فرانس کاگلیمرکلب تھالیکن انہوںنے آخری ٹائٹل 1981ء میں جیت رکھاہے۔