رشوت ستانی کا الزام، ارجنٹائن کے سابق فٹبال اہلکارنے خودکشی کرلی

بدھ 15 نومبر 2017 19:13

رشوت ستانی کا الزام، ارجنٹائن کے سابق فٹبال اہلکارنے خودکشی کرلی
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) ارجنٹائن کے ایک سابق فٹبال اہلکارنے گزشتہ روزخودکشی کرلی،یہ وہی دن تھاجب اس پرفیفاکے بدعنوانی سکینڈل کے مقدمے میں رشوت ستانی کاالزام عائدکیاگیاجواس ہفتے نیویارک میں شروع ہوگیاہے ۔یہ رپورٹ ارجنٹائن کی میڈیانے دی ہے ۔

(جاری ہے)

جارج ڈیلین نے گزشتہ روزبیونس آئرس کے مضافات میں ایک ٹرین کے نیچے لیٹ گئے ،یہ رپورٹ کلارن اورلاناسین اخبارات نے اپنی ویب سائیٹ پردی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپورٹس مارکیٹنگ ایگزیکٹوالیجاندروبرزاکوانے گزشتہ روزگواہی دی تھی کہ ڈیلین اورایک دوسرے شخص نے پبلوپالادینونے فٹبال میچوں کی نشریاتی حقوق کے بدلے کئی ملین ڈالرکی رشوت لی ہے ۔ 11-17/--113

متعلقہ عنوان :