یاسر شاہ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 19:05

یاسر شاہ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ طے ..
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)یاسر شاہ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے بعد برسبین ہیٹ نے یاسر شاہ کے ساتھ بھی معاہدہ کر لیا ہے، بیگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کے مطابق یاسر شاہ کا معاہدہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے کیا گیا ہے اور وہ دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں برینڈن میک کولم اور شاداب خان کے متبادل ہوں گے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان پوری لیگ کیلیے دستیاب نہیں ہو سکتے انہیں ملکی ڈیوٹی کیلئے جانا پڑ سکتا ہے ،اس لیے متبادل کے طوپر بھی لیگ سپنر کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ تسلسل برقرار رہے، یاسر شاہ ابتدائی طور پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن ٹیم کے ساتھ رہ کر وہ شاداب خان سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو ٹرین کریں گے۔