محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آج آنے کا امکان

بدھ 15 نومبر 2017 19:05

محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آج آنے کا امکان
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آج بروزجمعرات کی دوپہر تک آنے کا امکان ہے، آل رائونڈر کے بائولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا،انہوں نے 14روز کے دوران بائولنگ جاری رکھی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انگلینڈ میں یکم نومبر کو لفبرا کی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا، رپورٹ 14روز کے اندر آئی سی سی کو دی جاتی ہے جس کی طرف سے ایکشن قانونی یا غیر قانونی ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج دوپہر تک آجائے گی۔