فاٹا انٹر سکولز سپورٹس گالا بیڈمنٹن مقابلے کرم ایجنسی نے جیت لئے

بدھ 15 نومبر 2017 18:50

فاٹا انٹر سکولز سپورٹس گالا بیڈمنٹن مقابلے کرم ایجنسی نے جیت لئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹاکے زیراہتمام قبائلی علاقہ جات میں پہلی بارتاریخی آل فاٹاانٹرسکولز سپورٹس گالا خیبرایجنسی کے صدرمقام جمرود سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے تین روزہ مقابلوں کے پہلے روز مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوا اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس میاں محمد ڈائریکٹر سپورٹس نوازخان ،ایجنسی سپورٹس منیجر خیبرایجنسی راحید گل ملاگوری ، سپورٹس منیجر ایف آر بنوں نورالله وزیر، سعید اختر، ایوب خان ،اعوان حسین ،خورشیداقبال، خیبرگرین کرکٹ کلب کے صدر حاجی تیمور آفریدی سمیت قبائلی عمائدین،طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

گزشتہ روز ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں جیولن تھرو میں خیبر ایجنسی کے ایم عاصم نے 128.10 میٹر کے ساتھ پہلی ‘ایف آر کوہاٹ کے ہمایون نے 118.9 میٹر کے ساتھ دوسر اور خیبر ایجنسی کے عبدالوہاب نے 108.6 میٹر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘شاٹ پٹ کے مقابلوں میں خیبر ایجنسی کے عاصم نے پہلی ‘بشیر احمد نے دوسری جبکہ کرم ایجنسی کے عبدالحنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں خیبر ایجنسی کے نور عالم نے پہلی ‘ایف آر کوہاٹ کے نعمان نے دوسری اور کرم ایجنسی کے عبدالرئوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘کرکٹ میں ایف آر بنوں نے ٹانک کو دو رنز سے شکست دے دی ‘ایف آر بنوں نے پہلے کھیلتے ہوئے 130 رنز سکور کئے جسمیں واحد نے 23 ‘عمران نے 33 اور اسحاق نے 17 ر نز سکور کئے جواب میں ٹانک کی ٹیم 128 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ‘والی بال کے میچ میں اورکزئی ایجنسی نے نارتھ وزیرستان کو پچیس سولہ ‘پچیس سترہ اور پچیس بائیس سے شکست دی ‘ٹیبل ٹینس کے فائنل میں باجو ایجنسی نے خیبر ایجنسی کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا کرٹرافی اپنے نام کرلی ‘بیڈمنٹن کے فائنل میں کرم ایجنسی نے مہمند ایجنسی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

تین روزہ ال فاٹاانٹرسکولز سپورٹس گالامیں فاٹاکی تمام ایجنسیوں اورایف آرز کے پچاس سے زائد سکولوںکے پندرہ سوبچے کرکٹ،ہاکی، بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس، فٹبال،والی بال،اتھلیٹکس میںشرکت کررہے ہیں بچیوںکے مقابلے پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلیکس میںمنعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :