بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکااضافہ

بدھ 15 نومبر 2017 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)بین الاقومی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت150روپے بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی فی اونس قیمت 1273ڈالر سی بڑھ کر1285ڈالر ہوگئی،جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے 53150سے بڑھ کر53300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 45557روپے سے بڑھ کر45685روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے گھٹ کر 790روپے کی سطح پر آگئی۔