پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل ،کے ایس ای 100انڈیکس مزید 3نفسیاتی حدوں سے گرگیا

سرمایہ کاری مالیت میں 32ارب41کروڑروپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت35.48فیصد کم ،54.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 15 نومبر 2017 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی مندی رہی اور ایس ای 100انڈیکس 40900،40800 اور40700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں 32ارب41کروڑروپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت35.48فیصد کم جبکہ54.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرار رہنے کے سبب مقامی سرمایہ کارگروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 40592پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر40600کی نفسیاتی حد عبور کرگیااتارچڑھائو کا اسلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 280.99پوائنٹس کی کمی سے 40662.79پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر 367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی145کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،201کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 32ارب41کروڑ27لاکھ54ہزار860روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 83کھرب75ارب61کروڑ71لاکھ37ہزار285روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر 9کروڑ3ہزار74ہزار680شیئرزکاکاروبار ہواجو منگل کے مقابلے میں 4کروڑ97لاکھ11ہزار10شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 108.99روپے اضافے سے 2321.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت 90.00روپے اضافے سی2590.00روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت94.99روپے کمی سی1804.96روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت67.34روپے کمی سی2741.50روپے پر بندہوئی۔

بدھ کواینگروکارپوریشن کی سرگرمیاں89لاکھ79ہزار500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت 6.25روپے اضافے سی265.77روپے جبکہ ازی گارڈنائن کی سرگرمیاں70لاکھ 6ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت33 پیسے کمی سی14.82روپے پر بندہوئی۔بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس 234.96پوائنٹس کمی سے 20600.49پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس563.15پوائنٹس کمی سی69986.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس123.60پوائنٹس کمی سی29056.18پوائنٹس پر بندہوا۔

متعلقہ عنوان :