سجاول ،ای پی آئی کے تحت ویکسینیشن کے پروگرام کو جدید خطوط پر استوارکرنے کے لئے ٹریننگ کا عمل جاری

بدھ 15 نومبر 2017 18:50

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) محکمہ صحت اور ای پی آئی کے تحت ویکسینیشن کے پروگرام کو جدید خطوط پر استوارکرنے کے لئے ٹریننگ کا عمل جاری ہے،ذرائع کے مطابق ، سجاول ڈی ایچ او آفس میں ویکسینٹرس کی ٹریننگ کے دوران انہیں موبائل فون مہیاکرکے مخصوص سافٹ ویئراور کیوآرکوڈ کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ، ویکسینشن کے دوران کیوآر کوڈ والے کارڈ کے استعمال اور ان کی موبائل فون کے ذریعے ریڈنگ سمجھائی گئی ،جس سے کاغذی کام سے چھٹکارامل جائے گا، اور آن لائن ریکارڈ کو محفوظ بنایاجاسکے گا۔