سجاول ،عوامی مسائل کے حل کے لیے شہری اتحاد کی جانب سے ماموں لاڈو چوک سے پبلک پارک تک ریلی نکالی گئی

بدھ 15 نومبر 2017 18:46

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) سجاول میں سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان کے خلاف شہری اتحاد کی جانب سے ماموں لاڈو چوک سے پبلک پارک تک ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنمائوں ، اساتذہ طلبہ ، والدین اور شہریوں نے شرکت کی ، پبلک پارک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعظم عمرانی ، اشرف میمن اکرم میمن ،ڈاکٹرہوت، نثارمیمن، شبیراحمد، اسحاق کوریجو، ایاز خلیفو، عبدالرحمن ملاح،نسرین سومرو، ماماعبدالغفور اورد یگر نے کہاکہ سجاول ضلع بھر میں تعلیمی اداروں میں سہولیات کا شدید فقدان ہے ،اور تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود تعلیمی اداروں میں بہتری نہ آسکی ہے ،اسکولوں میں بچوں کو تعلیم کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنہ ہے ،سرکاری اعلانات کے برعکس تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی ہے اس لئے شہری اتحاد کی جانب سے چندہ مہم شروع کرکے اپنی مدد آپ کے تحت سہولیات کی فراہمی کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہاکہ سجاول میں سرکاری اسکولوں میں عمارتوں کی زبوں حالی ،فرنیچرکی کمی، بائونڈری وال اور واش رومزاور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ،جس سے عام غریب افراد کے بچوں کو حصول تعلیم میں آسانی ہوگی، مقررین نے فوری طورپر تعلیمی اداروں کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔