نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

بدھ 15 نومبر 2017 18:35

نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مینز سنگل کے پری کوارٹرفائنلز جبکہ انڈر 18 کے پہلے رائونڈ کے میچز ہوئے، مینز سنگل میں رشید ملک نے اکرام اللہ 6-2, 6-1 سے، عقیل خان نے یوسف خان کو 6-2, 6-3 سے، شہزاد خان نے پیرازدہ دریاب 6-0, 6-1 سے، مزمل مرتضیٰ نے شاہد آفریدی کو6-3, 6-3 ، مدثر مرتضیٰ نے فیاض خان کو 6-0, 6-2 سے، ہیرا عاشق نے شعیب خان کو 6-3, 7-5 سے، عثمان رفیق نے نعمان آفتاب کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا، انڈر18 کے پہلے رائونڈ میں یوسف خان نے احمد سمیر کو 8-1 سے، صمد اریجو نے عبدالحنان خان کو 8-5 سے، افہام نے احمد بلاول کو 8-3 سے، محمد شعیب نے رئوف کو 8-0 سے، احمد کامل نے عثمان علی کو 8-1سے، فرمان شکیل نے اشیش کمار کو 8-5 سے، موسیٰ چودھری نے احسن علی کو 8-3 سے،حافظ ارباب علی نے فیضان فیاض کو 8-1 سے، آفتاب نعمان نے اسد اللہ کو 8-3 سے، اظہر افتخار نے حسن علی کو 8-3 سے ، نعلین عباس نے احمد نواز کو 8-1 سے ہرا کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :