پولو ان پنک 2017، ریمنگٹن پولو اور ایڈی زیل کی ٹیمیں کامیاب

بدھ 15 نومبر 2017 18:38

پولو ان پنک 2017، ریمنگٹن پولو اور ایڈی زیل کی ٹیمیں کامیاب
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک 2017ء بائی شوکت خانم ہسپتال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے،پہلے میچ میں ریمنگٹن پولو نے آخری لمحات میں ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کو 6-5.5 سے جبکہ دوسرے میچ میں ایڈی زیل نے گارڈ گروپ کو 8-6 سے ہرا دیا، تفصیلات کے مطابق پولو ان پنک بائی شوکت خانم ٹورنامنٹ کاپہلامیچ دن بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا مگر دوسرے دن خوبصورت موسم میں دو زبردست میچز ہوئے،اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران احمد نواز ٹوانہ،ثاقب خان خاکوانی،سیکرٹری کرنل (ر) آفتاب، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں،ریمنگٹن پولو نے ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کیخلاف شاندار آغاز کیا مگر حمزہ نواز خان اکیلے نے میچ کا رخ بدل کر ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کیلئے برتری حاصل کی جو چوتھے چکر کے آخر تک رہی مگر میچ ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل ریمنگٹن پولو کی طرف سے بلال حئی نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو میچ جتوا دیا،ریمنگٹن پولو کی طرف سے تمام چھ گول بلال حئی نے سکور کئے جبکہ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے تین گول حمزہ نواز خان جبکہ ایک گول ابوبکر صدیق نے کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹج حاصل تھا،دوسرے میچ میں ایڈی زیل نے گارڈ گروپ کو 8-6 سے ہرایا،ایڈی زیل کی طرف سے احمدنواز ٹوانہ نے چار، عبدالرحمان منوں نے تین جبکہ عاطف یار ٹوانہ نے ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور مواز خان نے تین جبکہ تیمور علی ملک نے دو اور سامر ملک نے ایک گول سکور کیا، آج بروز جمعرات تین ٹیمیں دیواز اون، سکف اور ٹیرا انرجی امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کھیلیں گی،پھر تین بجے نیوایج کا مقابلہ ریجاس سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :