پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 280.99 پوائنٹس کی کمی سے 40662.79 پوائنٹس پر بند

بدھ 15 نومبر 2017 18:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 280.99 پوائنٹس کی کمی سے 40662.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 32 ارب 41 کروڑ 27 لاکھ 54 ہزار 860 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار 10 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 94 کروڑ 84 لاکھ 53 ہزار 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 280.99 پوائنٹس کی کمی سے 40662.79 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 234.96 پوائنٹس کی مندی سے 20600.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 123.60 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 563.15 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 218.40 پوائنٹس کی کمی سے 14715.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 365.26 پوائنٹس کی مندی سے 19066.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 136 پوائنٹس کی کمی سے 20541.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 201 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 108.99 روپے کے اضافے سے 2321 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاکستان) ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 90 روپے کی تیزی سے 2590 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شپہائر ٹیکسٹائل اور پیلپس مورس پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 94.99 روپے کی مندی سے 1804.96 روپے اور پیلپس مورس پاک کے حصص کی قیمت بھی 67.34 روپے کی کمی سے 2741.50 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار اینگرو کارپوریشن کے حصص میں ہوا جو 89 لاکھ 79 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 259.52 روپے سے شروع ہو کر 265.77 روپے پر بند ہوئی جبکہ آزگارڈ نائن کے 70 لاکھ 6 ہزار 500 ہزار حصص کے سودے 15.15 روپے سے شروع ہو کر 14.82 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 3 لاکھ 73 ہزار 680 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 79 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 612 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 8 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ 92 ہزار 145 روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 75 ارب 61 کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 285 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔