آخری ایشز وارم اپ میچ، انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے

بدھ 15 نومبر 2017 18:25

آخری ایشز وارم اپ میچ، انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو انگلی کی انجری ..
ٹائون سول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے آخری ایشز وارم اپ میچ کے پہلے روز انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے، ان کی جگہ بین فوکس نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے چار روزہ میچ کے پہلے روز انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کے ہاتھ کی انگلی زخمی ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں ایک گھنٹہ میدان سے باہر بیٹھنا پڑا اور اس دوران ان کی جگہ بین فوکس نے وکٹ کیپنگ کی۔