ویرات کوہلی نے سارو گنگولی کی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لیں

بدھ 15 نومبر 2017 18:25

ویرات کوہلی نے سارو گنگولی کی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ ..
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سابق ہم وطن کھلاڑی سارو گنگولی کی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لیں، ہدف کے حصول کیلئے بھارتی ٹیم کو سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

دھونی کو بھارت کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ان کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے 60 میچز کھیلے، 27 میں کامیاب اور 18 میں ناکام رہی، سارو گنگولی 21 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، گنگولی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 49 میچز کھیلے، 21 جیتے اور 13 ہارے، ویرات کوہلی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے 29 میں سے 19 میچز جیت رکھے ہیں اور صرف تین میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، اگر بھارتی ٹیم سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو گئی تو کوہلی بطور کپتان زیادہ فتوحات کا گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :