چینی کھلاڑی لین ڈان کو چائنہ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز پہلے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست

بدھ 15 نومبر 2017 18:25

چینی کھلاڑی لین ڈان کو چائنہ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز پہلے ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) شہرہ آفاق چینی کھلاڑی لین ڈان کو چائنہ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز پہلے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، انڈونیشین کھلاڑی اور عالمی نمبر 17 جوناتن کرسٹی نے ڈان کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

چائنہ اوپن کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچ میں انڈونیشین کھلاڑی جوناتن کرسٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی لین ڈان کو 21-19 اور 21-16 سے اپ سیٹ شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی، ایک اور میچ میں ملائیشین کھلاڑی لی چانگ وائی نے تائیوان کے کھلاڑی سیو جین ہائو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔