بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ، بھارتی ٹیم پریکٹس بھی نہ کر سکی

بدھ 15 نومبر 2017 18:25

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ، بھارتی ..
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے، بارش کی وجہ سے بھارتی ٹیم بدھ کو پریکٹس بھی نہ کر سکی۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے کولکتہ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے تحت بھارتی ٹیم نے بدھ کو پریکٹس کرنی تھی لیکن بارش ان کی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ بن گئی اور بھارتی کھلاڑیوں کو پورا دن ہوٹل میں گزارنا پڑا۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولکتہ ٹیسٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :