قومی ٹی ٹونٹی کپ، پانچویں روز کے دو میچ بھی بارش کی نذر، ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 18:25

قومی ٹی ٹونٹی کپ، پانچویں روز کے دو میچ بھی بارش کی نذر، ٹیموں کو ایک، ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ء کے پانچویں روز لاہور وائٹس اور فیصل آباد، کراچی وائٹس اور لاہور بلیوز کی ٹیموں کے درمیان میچز بارش کی نذر ہو گئے اور چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی ٹی ٹونٹی کپ کے 15 ویں میچ میں لاہور وائٹس ٹیم کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیصل آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی تو فیصل آباد نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا، اسی طرح کراچی وائٹس اور لاہور بلیوز کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :