کرنسی سمگلنگ کیس،ایان علی کے خلاف سماعت 20دسمبر تک ملتوی

بدھ 15 نومبر 2017 18:25

راولپنڈی15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) کرنسی سمگلنگ کیس میںایان علی کیخلاف سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ،بدھ کے روز کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بیماری کے باعث ملزمہ کی حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمہ ایان علی کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست دائر کر دی گئی ہے، جس پر ملزمہ کی درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔تاہم ایان علی کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں ۔کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید اصغر علی شاہ نے کی، مزید سماعت آئندہ ماہ 20 دسمبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :