نوازشر یف نے ہمیشہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کیں مولانا فضل الر حمن نوازشر یف کے دفاع میں بہت آگے جا رہے ہیں‘بلاول بھٹو

انکو اپنی پارٹی کی طرف دیکھنا چاہیے اور اس پر توجہ دیں ‘یوسف رضا گیلانی ‘راجہ پرویز اشرف ‘شر جیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے نام نیب ای سی ایل میں ڈالتی ہے مگر نوازشریف اور انکے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ملک میں (ن) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف سمیت سب کے ساتھ احتساب کے معاملے میں ایک جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے ‘آصف زرداری کی سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ملاقات کوئی بری بات نہیں اگر (ن) لیگ سے مایوس لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو انکو ویلکم کر یں گے ‘بے نظیر بھٹو شہید کو بھی انکے کچھ انکلز نے چھوڑ دیا مجھے بھی چھوڑ رہے ہیں مگر پارٹی کے جیالے اور عوام میرے ساتھ ہیں‘پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اور لاہور کے صدر حاجی عزیز الر حمن چن سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 18:21

نوازشر یف نے ہمیشہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کیں مولانا فضل الر حمن نوازشر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نوازشر یف نے ہمیشہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کیں انکے ساتھ نیب کا سلوک پوری قوم کے سامنے ہے ‘مولانا فضل الر حمن نوازشر یف کے دفاع میں بہت آگے جا رہے ہیں انکو اپنی پارٹی کی طرف دیکھنا چاہیے اور اس پر توجہ دیں ‘یوسف رضا گیلانی ‘راجہ پرویز اشرف ‘شر جیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے نام نیب ای سی ایل میں ڈالتی ہے مگر نوازشریف اور انکے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ملک میں (ن) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف سمیت سب کے ساتھ احتساب کے معاملے میں ایک جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے ‘آصف زرداری کی سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ملاقات کوئی بری بات نہیں اگر (ن) لیگ سے مایوس لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو انکو ویلکم کر یں گے ‘بے نظیر بھٹو شہید کو بھی انکے کچھ انکلز نے چھوڑ دیا مجھے بھی چھوڑ رہے ہیں مگر پارٹی کے جیالے اور عوام میرے ساتھ ہیں‘ پنجاب ہمارا گڑھ ہے اور ہمیں پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے،کارکنوں کے ساتھ رابطے بحال کر رہے ہیں،نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے ،جلد یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کا دورہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

وہ پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اور لاہور کے صدر حاجی عزیز الر حمن چن سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھیپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ مر دم شماری کے حوالے سے پہلے نے پہلے دن جو موقف اختیار کیا آج بھی ہمارا وہی موقف ہے اور آج کشمیر سے لیکر خیبر تک مر دم شماری کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے اور (ن) لیگ نے خود مر دم شماری کو متنازعہ بنادیا ہے جسکے خلاف پیپلزپارٹی نے مشتر کہ مفادات کونسل میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ مر دم شماری کے حوالے سے تمام صوبوں کے تحفظات دور ہونے چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشر یف نے ہمیشہ پاکستان میں جمہو رییت کیخلاف سازشیں کیں ہے اور آج بھی وہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن ہم انکی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے جمہو ریت کی بات کر نیوالی (ن) لیگ کو چاہیے پنجاب میں بھی جمہوریت قائم کر یں ہم ملک میں آئین قانون اور جمہوریت کیساتھ ہیں اور جمہوریت کا مکمل دفاع کر یں گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے اگر نیب کے پاس پیپلزپارٹی کے کسی رکن کا کیس ہو تو اس کا نام فوری ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے مگر (ن) لیگ کے جو لوگ اشتہاری قرار دیئے جا رہے ہیں انکے نام بھی ای سی ایل میں نہیں ڈالے جاتے اور نیب نوازشر یف کے ساتھ جس طر ح چل رہی وہ بھی قوم کے سامنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کے معاملے پر کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جانی چاہیے بلکہ ملک میں (ن) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف سمیت سب کے ساتھ احتساب کے معاملے میں ایک جیسا ہی آئین وقانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنی پارٹی پر توجہ دینے کی بجائے نوازشر یف کے دفاع میں بہت آگے جا رہے ہیں انکو اپنی پارٹی کی طرف دیکھنا چاہیے اور اس پر توجہ دیں قبل ازیں انہوں لاہور سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر عامر حسن سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم اپنے ورکرز کے ساتھ رابطے بحال کر رہے ہیں ،نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے جلد یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کا دورہ کروں ۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے،پنجاب ہمارا گڑھ ہے ہر کونے میں جیالا بستا ہے اور میرے خاندان کی یادیں ان جیالوں کے ساتھ وابستہ ہیں،بے نظیر شہید اور ذولفقار شہید کے ساتھیوں سے مل کر خوشی ہوتی ہے ۔ بعد ازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے راجہ ناصر کی قیادت میں ملاقات کی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مغوی رہنما ناصر شیرازی کی اغواء کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی فیصل آباد کے صدر حسن مرتضی بھی شریک تھے ۔ بلاول بھٹو نے وفد کو ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروانے کے ساتھ وفاقی اور پنجاب حکومت سے ناصر شیرازی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔