بھارت میں ڈیڑھ سال کی بچی سے والد کے دوست کی جنسی زیادتی

میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی

بدھ 15 نومبر 2017 18:16

بھارت میں ڈیڑھ سال کی بچی سے والد کے دوست کی جنسی زیادتی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) بھارت میں 18ماہ کی بچی کو اس کے والد کے دوست نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ نئی دہلی کے علاقے شاہپور جٹ میں پیش آنے پر اس کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کے تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت نئی دلی سمیت بیشتر ریاستوں میں خواتین کے لیے اکیلے گھومنا پھرنا انتہائی خطرناک ہوچکا ہے۔اب صورتحال اس قدر خطرناک ہوچکی ہے ایک سال کی بچیوں کو بھی درندگی کا نشانا بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :