دبئی میں گالی دینا جرم قرار،جرمانہ عائد ہوگا

چیک بائونس ہونے اور ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پربھی جرمانہ عائد ہوگا

بدھ 15 نومبر 2017 18:16

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) دبئی میں کم سنگین جرائم پر پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز کو جرمانے کے اختیارات تفویض کردیئے گئے۔ گالی دینے، چیک باونس ہونے اور ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی حکومت نے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے ۔

دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت اب پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

نئے قوانین کا مقصد دبئی آنے والے سیاحوں کو عدالتی کارروائیوں کی وجہ ہونے والی تاخیر سے بچانا ہے۔نئے قوانین کے تحت گالی دینے والے شخص کو بھی 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی روپوں میں 57 ہزار روپے بنتا ہے جب کہ ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ دبئی حکومت کے مطابق کس چیز کو ’’گالی‘‘ میں شمار کیا گیا ہے۔اسی طرح خودکشی کی ناکام کوشش کرنے پر ایک ہزار درہم اور فون کے ذریعے تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا جب کہ چیک باونس ہونے کی صورت میں 2 ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :