مارشل لا کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نثار احمد کھوڑو

کچھ نادان کھلاڑی وقت سے قبل اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، صدر پیپلزپارٹی سندھ کا جلسے سے خطاب

بدھ 15 نومبر 2017 18:14

مارشل لا کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نثار احمد کھوڑو
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) مارشل لا کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،عوام حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیتی ہے، کچھ نادان کھلاڑی وقت سے قبل اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، نوازشریف کو اپنے سچے دوستوں سے بیوفائی کی سزا مل رہی ہے، عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی، یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو نے ٹنڈو محمد خان کے علاقے ٹالپر کالونی میں ایک عظیم و شان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چند اناڑی سیاستدان ملک میں تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا کر عوام کودوکھادے رہے ہیں سندھ کی باشعور عوام ان لیڈروں سے بیزار آ چکی ہے اور پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر ایک جگہ کٹھے ہو کر ان اناڑی سیاستدانوں سے نجات حاصل کرینگے، پیپلزپارٹی کے دئور حکومت میں بیروزگاروں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ سندھ کی ترقی خوشحالی کے لئے بہتر اقدامات کر رہی ہے اور سندھ کے دیہی علاقوں میں تعلیم و صحت جیسی سہولتیں فراہم کر کے شہری اور دیہی علاقوں میںسڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنے خاندان کو خوش کرنے کے لئے کرپشن کر کے اس ملک کا دیوالیہ نکال دیا، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کرکے وزارت عظمیٰ سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں سندھ کے تمام اضلاع میں جا کر عوام کے مسائل حل کرنی کی ہر ممکن کوشش کروں ، جس کی ابتداء میں نے آج ٹنڈو محمد خان سے کی ہے، انشاء اللہ ہم سب مل کر عوام کی خدمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو روزگار اور صحت کی سہولتیں فراہم کیں اور آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔اس موقع پر جلسہ عام سے ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، خرم کریم سومرو، ڈسٹرکٹ وائیس چیئرمین شیر امین لاکھو، عزیز ہالیپوٹو، جمن کہر، معشوق بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :