اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں‘افضال بھٹی

پنجاب حکومت نے بزنس فرینڈلی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں،یوکے، پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کیلئے صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔او پی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے موثر ادارہ ہونے کے علاوہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا اہم حصہ بھی ہے۔

یہ بات انہوں نے یو کے، پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ان سے اوپی سی ہیڈآفس میں ملاقات کی ۔ڈی جی اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری ،ایڈیشنل ڈی جی آغا محمد یوسف اور ڈائریکٹرز اسد نعیم، راجہ زبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔افضال بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر سرمایہ کاری کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے بعض شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کروانے پر اوپی سی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے ارکان میں چوہدری صدیق (صدر) کامران خان(جنرل سیکریڑی)،امجد خان،جہانزیب اینس،طاہرہ بٹ،شفقت خان،زہرہ پرویز ،فیصل خواجہ،ساجد کاشف،افضل ملک اور احسان خان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :