سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شریعہ ایڈوائزرز ریگولیشنز کی منظوری دیدی

بدھ 15 نومبر 2017 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شریعہ ایڈوائزرز ریگولیشنز کی منظوری دیدی، قواعد کے مطابق شریعہ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ماہرین کو ہی شریعہ مشیر مقرر کرسکیں گی۔ایس ای سی پی سے رجسٹریشن حاصل کرنے کیلئے شریعہ ایڈوائزرز کمیشن کے متعین کردہ اہلیت کے معیار پر پورا اتریں گے اور ایڈوائزری کے پیشہ ورانہ کوڈ پر عمل کریں گے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے مطابق فیصلے سے شریعہ ایڈوائزری کے شعبے میں معروضیت، دیانتداری اور آزادی کو فروغ حاصل ہوگا۔ریگولیشنز اسلامی مالیاتی شعبے کے شریعہ ایڈوائزرز،اسلامک فنانشل سروسز بورڈ، ملائیشیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ آف پاکستان، تکافل آپریٹرز، این بی ایف آئی ایسوسی ایشن، میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد تشکیل دیئے گئے ہیں۔