سری لنکا کو لیستھ ملنگا کے بعد ایک مرتبہ پھر سب کو حیران کر دینے والا بولر مل گیا

کیون اپنے ہاتھ کو 90 ڈگری زاویے سے بھی زیادہ خم دیتے ہیں،پچ پر نہ دیکھنے کے باوجود درست جگہ پر بال کرتے ہیں

بدھ 15 نومبر 2017 18:04

سری لنکا کو لیستھ ملنگا کے بعد ایک مرتبہ پھر سب کو حیران کر دینے والا ..
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) سری لنکا کو لیستھ ملنگا کے بعد ایک مرتبہ پھر سب کو حیران کر دینے والا بولر مل گیا ۔ملائشیا میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران سیدھے ہاتھ سے بولنگ کرنے والے 18 سالہ سری لنکن اسپنر کیون کوتھیگوڈا نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کیون کوتھیگوڈا کا ایکشن حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ بیٹسمینوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

افغانستان کے خلاف کیون نے ایک وکٹ حاصل کی لیکن ان کے بولنگ ایکشن نے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔کیون بال کراتے وقت سامنے نہیں دیکھ پاتے اور ان کا چہرہ آسمان کی طرف ہوتا ہے جب کہ وہ اپنے ہاتھ کو 90 ڈگری زاویے سے بھی زیادہ خم دیتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کیون پچ پر نہ دیکھنے کے باوجود درست جگہ پر بال کرتے ہیں اور انہیں ایکسٹرا اسپن بھی ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :