462 ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ ،گواہ اکرم کے بیان پر جرح کرنے کے لیئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی

ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی کوئی وضاحت نہیں مانگی،وضاحت طلبے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 15 نومبر 2017 17:56

462 ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ ،گواہ اکرم کے بیان پر جرح کرنے کے لیئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں گواہ اکرم کے بیان پر جرح کرنے کے لیئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کہتے ہیں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات پر پارٹی نے کوئی وضاحت طلب نہیں کی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے گواہ اکرم کے بیان پر مزید جرح کیلئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے گواہ مقدمہ کی دستاویزات بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈاکڑ عاصم حسین نے احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہفاروق ستار سے ملاقات پر پارٹی نے مجھ سے کوئی وضاحت نہیں مانگی۔میڈیا پر جواب طلبی سے متعلق غلط تاثر دیا جارہا ہے۔ پی پی پی نے مجھ سے تو کوئی وضاحت نہیں مانگی ہے جو کہ رہا ہے اسی سے پوچھ لیں۔