Live Updates

فلمسٹار میرا کا عمران خان کو سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کا مشورہ

بدھ 15 نومبر 2017 17:56

فلمسٹار میرا کا عمران خان کو سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) فلمسٹار میرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت کے لیے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئیں۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ ان کے خلاف تکذیب نکاح کیس میں کوئی صداقت نہیں، وہ عدلیہ کے احترام میں عدالت میں پیش ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

شادی کے سوال پر میرا کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی ساری توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے اور وہ عنقریب اپنے پرستاروں کو ایک بڑی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔انہوں نے عمران خان کو سابق اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں، انہیں جمائمہ سے دوبارہ شادی کرلینی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سیاستدان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا لیکن لڑکا ڈھونڈ لیا ہے اور اب وہ جلد شادی کرلیں گی۔ اداکارہ میرا نے عدالتی فیصلے کی خوشی میں انگلش گانا سنا کر سب کو خوب لطف اندوز کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :