بھارتی سپنر ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹوں کے قریب

بدھ 15 نومبر 2017 17:53

بھارتی سپنر ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹوں کے قریب
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 8 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ آج جمعرات کو سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر لیں گے، اگر ایشون کامیاب ہوئے تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے بھارت کے پانچویں اور دنیا کے 31 ویں بائولر بن جائیں گے، بھارت کی طرف سے اس قبل انیل کمبلے، کیپل دیو، ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان کو 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، کیپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ہربھجن سنگھ 417 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور ظہیر خان 311 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ایشون نے 292 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :