رنگنا ہیراتھ کو کرٹلی امبروز کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک وکٹ درکار

بدھ 15 نومبر 2017 17:53

رنگنا ہیراتھ کو کرٹلی امبروز کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ..
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر کرٹلی امبروز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہیراتھ آج جمعرات سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں امبروز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ہیراتھ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 13 ویں بائولر بن جائیں گے، اس وقت ہیراتھ اور امبروز کی وکٹوں کی تعداد برابر ہے، دونوں نے 405 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں متھایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :