انٹرنیشنل فرینڈلیز، نائیجیریا، بیلجیئم، ہالینڈ، کولمبیا اور سلواکیہ کی فتوحات، ارجنٹائن کو شکست، جرمنی اور فرانس، سپین اور روس، انگلینڈ اور برازیل کے درمیان میچز برابری پر ختم

بدھ 15 نومبر 2017 17:53

انٹرنیشنل فرینڈلیز، نائیجیریا، بیلجیئم، ہالینڈ، کولمبیا اور سلواکیہ ..
بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) انٹرنیشنل فرینڈلیز فٹ بال میچز میں نائیجیریا، بیلجیئم، ہالینڈ، کولمبیا اور سلواکیہ کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کیں، ارجنٹائن اور جاپان کی ٹیموں کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، عالمی چیمپئن جرمنی اور فرانس، سپین اور روس جبکہ انگلینڈ اور برازیل کے درمیان میچز برابری پر ختم ہوئے۔

(جاری ہے)

مختلف ممالک میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں نائیجیرین ٹیم نے ارجنٹائن کو 4-2 گولز سے ہرایا، بیلجیئم نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، ہالینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت رومانیہ کو با آسانی 3-0 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، کولمبیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنہ ریپبلک کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرایا، سلواکیہ نے ناروے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، عالمی چیمپئن جرمنی اور فرانس کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابر رہا، اس کے ساتھ ہی جرمنی کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ 22 میچز تک دراز ہو گیا، سپین اور روس کے درمیان بھی میچ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، انگلینڈ اور برازیل کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، ویلز اور پاناما، آئس لینڈ اور قطر جبکہ جنوبی کوریا اور سربیا کی ٹیموں کے درمیان میچز بھی ڈرا ہوئے، کینیا اور زمبیا کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :