آسٹریلیا اور ڈنمارک نے آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا،

ہونڈراس اور ریپبلک آف آئرلینڈ باہر

بدھ 15 نومبر 2017 17:53

آسٹریلیا اور ڈنمارک نے آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) آسٹریلیا اور ڈنمارک کی ٹیموں نے آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا، ہونڈراس اور ریپبلک آف آئرلینڈ کی ٹیمیں پلے آف میں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آئندہ برس روس میں شیڈول میگا ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے کونکا کیف پلے آف سیکنڈ لیگ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہونڈراس کو 3-1 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی اور ایگریگیٹ سکور 3-1 کی بدولت ورلڈ کپ فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا، جیڈینک نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ہونڈراس کی جانب سے واحد گول ایلس نے کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فرسٹ لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا تھا، اسی طرح یورپین پلے آف سیکنڈ لیگ میچ میں ڈنمارک نے غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ریپبلک آف آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-1 گولز سے ہرا کر میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا، ایرکسن نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فرسٹ لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :