لنڈیکوتل ،پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانی فورسز کے فوجی ذبیح اللہ کو پاکستانی حکام نے افغان حکام کو حوالے کردیا

بدھ 15 نومبر 2017 17:46

لنڈیکوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)افغانی فوجی نے غلطی سے کرم ایجنسی خرلاچی بارڈر کو غیر قانونی طور پر کراس کیا تھا جس پر کرم ایجنسی کے سکیورٹی فورس نے حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستانی حکام نے افغانی فوجی ذبیح اللہ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کمانڈنٹ خیبررائفلز فرح ہمایوں اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز محمد نے افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیا ۔