پرتگال فٹبال ٹیم کا مداح رہا ہوں، چاہتا ہوں لیاری کی ٹیم بین الاقوامی ٹیم بنے،وزیراعلیٰ سندھ

لیاری فٹبال ٹیم کے کمسن اور سینیئر کھلاڑیوں کی بالواسطہ تربیت دینے کیلئے دو کوچز بھیجیںجائیں ،مراد علی شاہ کی پرتگالی سفیر سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 17:37

پرتگال فٹبال ٹیم کا مداح رہا ہوں، چاہتا ہوں لیاری کی ٹیم بین الاقوامی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پرتگال فٹبال ٹیم کا مداح رہا ہوں، چاہتا ہوں کہ لیاری کی ٹیم بین الاقوامی ٹیم بنے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعلی سندھ ہاؤس میں پرتگال کے سفیر جا پالو مارکیوس سابیدو سے ملاقات دوران کہی۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ پرتگال کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کی انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پرتگال کی فٹبال ٹیم کا مداح ہوں اور چاہتا ہوں کہ لیاری کی ٹیم بین الاقوامی ٹیموں کا حصہ بنے۔انہوں نے پرتگال کے سفیر کو اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لیاری فٹبال ٹیم کے کمسن اور سینیئر کھلاڑیوں کی بالواسطہ تربیت دینے کے لیے دو کوچزبھیجیں تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی بھی عالمی فٹبال کے نقشہ میں آسکے۔

(جاری ہے)

پرتگال کے سفیر نے وزیراعلی سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ ایک خط لکھیں ، ہم فٹبال کوچزکو بھیجیں گے۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے ملاقات میں موجود اپنے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت کو آج ہی خط لکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال فروری میں فٹبال کوچیز آئیں گے اور تربیت کیمپ شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :