سرفراز کی دوستوں کے ساتھ موج مستی کی وائرل ویڈیو کا پس منظر سامنے آگیا

بدھ 15 نومبر 2017 17:28

سرفراز کی دوستوں کے ساتھ موج مستی کی وائرل ویڈیو کا پس منظر سامنے آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2017ئ)حال ہی میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض اور بابر اعظم کی گاڑی میں موج مستیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم اس ویڈیو کے پیچھے ایک کہانی پوشیدہ تھی جس نے تینوں کرکٹرز کو گھنٹوں اذیت میں مبتلا رکھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈرافٹ کےلئے تینوں کرکٹرز قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ چھوڑ کر لاہور پہنچے ،ڈرافٹ کے بعد سرفراز احمد اور وہاب ریاض نے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی گاڑی میں اسلام آباد جانےکا فیصلہ کیا،تینوں کھلاڑی رات 9 بجے روانہ ہوئے ، سرفراز احمد، وہاب ریاض اور بابر اعظم جب پنڈی بھٹیاں پہنچے تو دھند شدید ہوچکی تھی اور موٹر وے پولیس نے موٹر وے بند کرکے مسافروں کو سفر کرنے سے منع کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تینوں نے موٹر وے سے گاڑی جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دی، دھند کی وجہ گاڑی آہستگی سے جا رہی تھی اور حد نگاہ بھی بہت کم تھی لیکن انہوں نے یہ خطر ہ مول لیتے ہوئے سفر مکمل کیا،صبح جس وقت تینوں کھلاڑی ہوٹل پہنچے تب فجر کی اذانیں ہورہی تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ راولپنڈی میں کرایا اور کھلاڑیوں کو لاہور طلب کیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی پرواہ کیے بغیر کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ کےلئے بلوا لیا گیا حالانکہ یہ تقریب اسلام آباد میں بھی ہوسکتی تھی تاہم کرکٹ بورڈ کے کسی ”بزرجمہر“ نے یہ سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔