پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 8.438 بلین روپے کے سودی طے

بدھ 15 نومبر 2017 17:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 8.438 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.075 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 8.438 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 14079 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.195 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.127 بلین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 639.660 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 615.596 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 233.239 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 219.082 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 123.280 ملین روپے، این ایسڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 107.417 ملین روپے، ایسلین پی 500 کے سودوں کی مالیت 77.290 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 53.355 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 46.080 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :