وکلاء کوجمہوریت اور ووٹ کے تقدس کیلئے ساتھ لیکرچلیں گے،محمد نوازشریف

میرے اصولی مئوقف اور جدوجہد کا فائدہ عوام کوہوگا،پاکستان بھی ایک کالے کوٹ والے قانون دان نے بنایاتھا،ملکی استحکام کیلئےجمہوریت اورمضبوط ادارے ضروری ہیں،دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے،سابق وزیراعظم کی وکلاء رہنماؤں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 نومبر 2017 17:11

وکلاء کوجمہوریت اور ووٹ کے تقدس کیلئے ساتھ لیکرچلیں گے،محمد نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 نومبر2017ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وکلاء کوجمہوریت اور ووٹ کے تقدس کیلئے ساتھ لیکرچلیں گے،میرے اصولی مئوقف اور جدوجہد کا فائدہ عوام کوہوگا،پاکستان بھی ایک کالے کوٹ والے قانون دان نے بنایا تھا،ملکی استحکام کیلئے جمہوریت اور مضبوط ادارے ضروری ہیں،دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔

وہ آج پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں ان سے ملاقات کرنیوالے سابق صدورسپریم کورٹ باراور پاکستان بارکونسل کے عہدیدران اور وکلاء سے گفتگوکررہے تھے ۔نوازشریف نے کہا کہ ملک میں عدلیہ بحالی کیلئے وکلاء کے ساتھ ملکرلانگ مارچ کیا۔لانگ مارچ انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے کیا تھا۔انصاف کاحصول ہرشہری کابنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وکلاء کی جموریت کیلئے بے مثال اور لازوال قربانیاں ہیں۔

پاکستان بھی ایک کالے کوٹ والے قانون دان نے بنایا تھا۔ وکلاء کوجمہوریت کے استحکام اور ووٹ کے تقدس کیلئے ساتھ لیکرچلیں گے۔ملکی استحکام کیلئے جمہوریت اور مضبوط ادارے ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری جدوجہد ووٹ کے تقدس کیلئے ہوگی۔میرے اصولی مئوقف اور جدوجہدکافائدہ عوام کوہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاہے۔اس موقع پروکلاء نے نوازشریف کویقین دلایاکہ ملک میں جمہوریت اور ووٹ کے تقدس کیلئے نوازشریف کے ساتھ ہیں۔