روس میں انسانوں کو موت سے قبل فریز کر کے زندہ اٹھانے کا تجربہ

بدھ 15 نومبر 2017 17:03

روس میں انسانوں کو موت سے قبل فریز کر کے زندہ اٹھانے کا تجربہ
 روس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء) :روس میں ایک کمپنی کی جانب سے ایسا تجربہ کیا جا رہا ہے کہ اس میں انسانوں کو موت سے قبل فریز کیا جائے گا اور پھر ایک دن ان کو دوبارہ سے ہوش میں لے آئیں گے ِکرایورس اپنی ایک لیبارٹری سوئٹرلینڈ میں کھولنا چاہتی ہے جہاں ایو تھنزیہ کو قانونی حیثیت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد دماغ کو نقصان سے بچانا ہے اور اس عمل سے چند روز تک انسانی جسم کو فریز رکھ کر دوبارہ پہلی حالت میں لایا جا سکے گا ۔

کرایو جینکس ایسا عمل ہے کہ جس میں انسان کو مرنے کے بعد فریز کیا جاتا ہے ۔ اور اس کے جسم سے خون نکال کر اس میں جم جانے والا ایک مادہ بھر دیا جاتا ہے ایسا طریقہ کار روس اور امریکہ میں ہی دستیات ہے ۔مزکورہ کمپنی کے پاس اب بھی 50انسانی باڈی 12ہزار ڈالر ایک سر کو فریز کرنے کی فیس وصول کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :